21

سعودی عرب میں اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم شریک

[ad_1]

ریاض: سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف شریک ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ ہی دیر میں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کےلیے پہنچے تو سعودی قیادت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اب تک غزہ و لبنان میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے اور مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ کہ سعودی عرب خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کا وجود ختم کر رہا ہے جس کے خلاف تمام مسلم ممالک متحد ہو کر آواز اٹھائیں اور اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔

یہ غیر معمولی اجلاس سعودی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جار ہا ہے۔ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت شریک ہیں۔

کانفرنس کے دوران عالمی رہنما اسرائیل کے فلسطینی عوام پر جاری مظالم، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بات چیت کریں گے۔ عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا جائے گا۔

اس کانفرنس سے مسلم دنیا کی جانب سے فلسطین کی آزادی و خود مختاری کے لیے حمایت کا مضبوط پیغام دیا جانے کی امید ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں