31

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

[ad_1]


راولپنڈی:

آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔  انہیں پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں