[ad_1]
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو کے بعد پاکستان کسٹمز کے فیلڈ دفاتر سے بھی گریڈ دس سے اٹھارہ کی 69 خالی آسامیاں ختم کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ختم کی جانے والی خالی آسامیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسٹرکٹرز، اسٹیٹسٹیکل انویسٹیگیٹر، اسٹیٹسٹیکل ریسرث آفیسرز، ڈپٹی اسسٹنٹ، کیمیکل ایگزامینرز، اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری، اسسٹنٹ، آفس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے پیر کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے فیلڈ فارمشنز سے ختم کی جانے والی خالی پوسٹوں میں سے گریڈ اٹھارہ کی چھ ، گریڈ سترہ کی9، گریڈ سولہ کی چار اور گریڈ پندرہ کی دو جبکہ گریڈ دس کی سات خالی آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
[ad_2]
Source link