[ad_1]
BOLAN:
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کچھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد نے دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک شخص کو گھات لگا کر نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہری موقع پر جاں بحق ہوا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں مقتول کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link