[ad_1]
پشاور:
نشے سے پاک پشاور مہم میں قومی کرکٹر فخر زمان بھی میدان میں آگئے، منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو اپنی خدمات پیش کر دیں۔
اس سلسلے میں مایہ ناز قومی کرکٹر فخر زمان نے کمشنر آفس پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی کرکٹر کو پشاور میں نشے سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی، جس کے بعد فخر زمان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نشے سے پاک پشاور مہم شروع کرنے پر صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا، منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور نشے کی لت مبتلا افراد کا علاج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد زندہ لاشوں کی مانند بے یار و مددگار پڑے ہیں، معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے ان انسانوں کے علاج کے لیے صوبائی حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔
[ad_2]
Source link