28

کراچی میں پہلی بار 12 سے زائد جامعات کے کیمپس کھول رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

[ad_1]


کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج سے کئی سال قبل کراچی سے پاکستان کا دارالخلافہ لے جایا گیا تھا اور ہم وہ قسطوں میں واپس لارہے ہیں،کراچی میں پہلی بار 12 سے زائد جامعات کے کیمپس کھول رہے ہیں اب کراچی والوں کو روز خوشخبریاں ملیں گی۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کراچی کیمپس کی بمقام موہٹہ پیلس افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے کئی سال قبل کراچی سے پاکستان کا دارالخلافہ لے جایا گیا تھا اور ہم وہ قسطوں میں واپس لارہے ہیں، کراچی تجزیہ، تحقیق، تخلیق، فن تہذیب و ثقافت کی سرپرستی کیلئے تیار ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ آج تک کراچی کا ایسا نمائندہ اجتماع نہیں دیکھا جس میں فکر اور ہر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی ہو، آج کی شام، شامِ تشکر ہے شکر اور شکریہ کا تقاضہ کرتی ہے۔ انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کی کراچی آمد کراچی کے نوجوانوں کو مبارک ہو، کراچی میں پہلی بار 12 سے زائد جامعات کے کیمپس کھول رہے ہیں اب کراچی والوں کو روز خوشخبریاں ملیں گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس بات میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے،  یہی وہ عہدِ بے مثال ہے جس کے تحت ہم خود کو پاکستانی تصوّر کرتے ہیں،  ہماری آج یہاں موجودگی تاریخ میں بطور گواہ موجود رہے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِن تعلیمی اداروں کے ساتھ ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا جو نئی نسل کو نئی راہ پر گامزن کرے گا، کراچی کی ترقی کا مقصد فقط پاکستان ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی ترقی ہے، اہم تعلیمی اداروں کے کیمپس کو کراچی لانے میں تمام معاونین کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت ہم سب کے لئے باعث اعزاز ہے، تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی کوششیں سراہے جانے کے مستحق ہیں اور دُنیا کے بدلتے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ہمیں اِن مواقع کو ضائع نہیں کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی کاوشوں سے 12 سے زائد جامعات کے کیمپسز کا کھلنا اور مختلف نئے پروجیکٹس کا آنا اِس شہر سے اُن کے پُرخلوص ہونے کی دلیل ہے۔

چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ آج یہ شہر مبارکباد کا مستحق ہے وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے ساتھ نصاب سے ہٹ کر نئی جہت متعارف کروانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ 

 وفاقی سیکریٹری تعلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی انتھک کوششوں سے نئی جامعات کا کراچی آنا خوش آئند ہے جس کے لئے ہم انہیں اور تمام شہر باسیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماؤں نسرین جلیل، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، اراکینِ مرکزی کمیٹی، حق پرست ارکانِ سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلی، سابق گورنر سندھ عشرت حسین معین الدین حیدر سمیت مختلف ممالک کے سفیر، پاکستان کے نامور اساتذہ کرام صنعت کار تاجر برادری، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں