[ad_1]
کراچی:
نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم ملزمان اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کی کار کا شیشہ توڑ کر 5 لاکھ روپے نقدی اور نائن ایم ایم پستول چوری کر کے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے قائم مقام ایس ایچ او شاہراہ فیصل سب انسپکٹر اخلاق احمد نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کا انسپکٹر کامران میمن اپنی گاڑی نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب قائم النور مسجد کے عقب میں گلی کے اندر پارک کر کے نماز پڑھنے گیا تھا۔
جس کے بعد وہ واپس آئے تو ان کی کار کا کوارٹر گلاس ٹوٹا ہوا تھا اور جب انھوں نے گاڑی کے اندر چیک کیا تو نامعلوم ملزمان کار کے اندر رکھی گئی 5 لاکھ روپے نقدی اور ان کا لائسنس یافتہ ذاتی نائن ایم ایم پستول غائب تھا۔
جس پر انھوں ںے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، اخلاق احمد نے مزید بتایا کہ انسپکٹر کامران میمن چیئرمین اینٹی کرپشن آفس میں تعینات ہے جن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ نقدی کے حوالے سے انھوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کسی کی امانت تھی جسے اس تک پہنچانا تھا تاہم وہ رقم نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے۔
پولیس جائے وقوعہ کے قریب نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کی شناخت میں مدد مل سکے۔
[ad_2]
Source link