[ad_1]
افغانستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ 98 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مہدی حسن میراز 66، سومیا سرکار 24، تنزید حسن 19، روحید ہریدوئے 7، نسم احمد 5، ذاکر حسن 4 اور جاکر علی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شریف الاسلام 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں افغانستان نے 245 رنز کا تعاقب 48.2 اوورز میں 5 وکٹں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
رحمان اللہ گرباز 101 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 70 اور محمد نبی نے 34 رنز ناقابلِ شکست بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
صادق اللہ اٹل 14، رحمت شاہ 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 6 اور گلبدین نائب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
[ad_2]
Source link