30

کراچی؛ الیکٹرونکس شوروم میں چوری کی واردات کا معمہ حل، ملزم گرفتار

[ad_1]


کراچی:

لانڈھی پولیس نے الیکٹرونکس شوروم میں چوری کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او لانڈھی وسیم انیس نے بتایا کہ رواں ماہ 6 نومبر کو لانڈھی 6 نمبر میں قائم الیکٹرنکس شوروم میں صبح 6 بجے چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ایک ملزم شوروم کی چھت سے داخل ہوا اور وہاں سے موبائل فون و قیمتی لیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے چند روز کی سخت جدوجہد کے بعد خفیہ ذرائع اور دیگر ٹیکنکل سپورٹ کی مدد سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد احمد کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے چوری کا سامان برآمد کرنے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران لانڈھی ، اسٹیل ٹاؤن ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہیں۔

ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے جو کہ اس سے قبل اسٹیل ٹاؤن ، شرافی گوٹھ ، عوامی کالونی اور لانڈھی پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ ، چوری اور منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں