[ad_1]
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر سبحان بیکری کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 3 سالہ منتہیٰ دختر ذیشان زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو سینٹ فلپ چرچ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 21 سالہ رامس ولد ریکسن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو کمر پر گولی لگی تھی۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link