28

جناح ٹرمینل پر استقبال و الوداع کہنے والوں کے پاس ٹکٹ کاپی لازمی قرار دینے پر جلد عملدرآمد ہوگا

[ad_1]


کراچی:

جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا جس میں پرواز کے مسافر کے استقبال و الوداع کہنے والے شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی لازمی قرار دینے پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو ائیرپورٹ لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی رکھنا ہوگی۔

ہوائی اڈے آنے والے شہریوں کو سیکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دیا گیاہے ایک مسافر کے ساتھ 4 شہریوں کو ائیرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرلیے، مذکورہ اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، نئے فیصلے پر نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائےگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں