[ad_1]
پشاور:
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم کہیں خشک اور کہیں ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی دیر، بالائی سوات، اَپر کوہستان کے اضلاع میں موسم ابر آلود اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ پشور، نوشہرہ، مردان، صوابی، لکی مروت، ڈیرہ، ٹانک اور بنوں میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز مالم جبہ میں 9 ملی میٹر، کالام میں 8، سوات میں 4، پٹن کوہستان میں 10، تخت بھائی میں 4، کاکول ایبٹ آباد میں 27، باجوڑ میں 7، دیر میں 9 اور چترال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مالم جبہ اور کلام کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیر میں 19، پشاور میں 21، پاراچنار میں 24 اور ڈیرہ میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور دلہ زاک روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی 402، جی ٹی روڈ پر 246، پشاور یو ایس کونصلیٹ ایریا میں 218 اور حیات آباد میں 171 ریکارڈ کیا گیا۔
[ad_2]
Source link