[ad_1]
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاہم بورڈ نے صاف انکار کردیا ہے جبکہ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
جمعے کی شب دفتری اوقات کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں بھارتی خط کا حوالے دیتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے سیاسی کھیل پر سابق اسٹارز تلملا اٹھے
پی سی بی نے حکومت صورتحال سے آگاہ کردیا جہاں سے جواب ملا کہ اس بار سخت موقف اپنائیں یہ ملکی عزت کا سوال ہے، جب تمام ٹیمیں یہاں آ رہی ہیں تو بغیر کسی وجہ کے کیسے بھارت انکار کرسکتا ہے۔
اب پاکستان 24 سے 48 گھنٹوں میں آئی سی سی کو ایک خط بھیج رہا ہے جس میں اسے مستقبل میں بھارت سے نہ کھیلنے کے حکومتی موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجازت نہ ملنے سے کیا مسائل ہو سکتے ہیں یہ بھی درج ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پاکستان کا کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے پر غور
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو حکومت سے ہدایت ملی ہے کہ وہ بھارتی فیصلے کی وجوہات تحریری طور پر حاصل کرے، قانونی چارہ جوئی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے انکار پر پاکستان کبھی انڈیا سے میچ نہیں کھیلے گا، حکومت کا سخت مؤقف
مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس جس میں بھارت شریک ہو پاکستانی ٹیم شرکت سے انکار کر سکتی ہے، ایونٹ کا شیڈول گزشتہ روز جاری ہونا تھا مگر نہ ہوسکا، اب ہر گزرتے دن کے ساتھ آئی سی سی کو نشریاتی حقوق کے حوالے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link