32

لوئردیر میں گاڑیوں کے مابین تصادم ، 12 افراد زخمی

[ad_1]


لوئر دیر:

دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لوئردیر میں رانی کے مقام پر فلائنگ کوچ اور فیلڈر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  12 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونےو الے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائنگ کوچ تل کمراٹ سے تیمرگرہ جا رہی تھی۔ تصادم میں زخمی ہونے والے افراد میں باچا خان ، عبدالقہار ، ساجد، محمد شیر، ابدل، فضل کریم ، روح اللہ، عبداللہ ،ارشد فہد اور سمرین شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں