[ad_1]
پاکستان سے 22 سال بعد ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی کنسرٹ میں شرکت نے آسٹریلوی شائقین کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
میزبان سائیڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے فیصلہ کُن معرکے میں بھارت کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے کپتان پیٹ کمنز سمیت 5 کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا۔
قومی ٹیم نے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے باآسانی میچ میں فتح سمیت کر آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکستوں سے دوچار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ون ڈے سیریز؛ پاکستانی پیسرز آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے
میچ سے قبل اسٹارز کی عدم موجودگی کے اعلان کی وجہ سے 60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے پرتھ اسٹیڈیم میں صرف 20 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اس دوران کمنز نے اپنی اہلیہ بیکی کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شرکت کی اور اس موقع کی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی، جس نے آسٹریلوی مداحوں کو ناراض کردیا جبکہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
[ad_2]
Source link