34

چیمپئینز ٹرافی؛ مداح نے سوریا کمار سے پاکستان نہ جانے پر سوال داغ دیا

[ad_1]

بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے جنوبی افریقہ میں ایک مداح نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ جانے سے متعلق سوال داغ دیا۔


سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے میدان سے باہر کا رخ کیا جہاں وہ دیگر گیمز میں حصہ لیتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے متعلق بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے سوال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہوا تو کون میزبان ہوگا؟

مداح نہایتی احترام کیساتھ بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سے سوال پوچھتا ہے کہ کیا آپ مجھے یہ بتاسکتے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے؟ جس پر سوریا کمار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ارے بھیا، ہمارے ہاتھ میں تھوڑی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی انکار نے چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں بورڈز میں تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے جس پر پاکستان نے صاف انکار کردیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں