30

ہزارہ موٹروے پر شہری کو مدد فراہم کرنے والا پولیس سب انسپیکٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

[ad_1]


پشاور:

ہزارہ موٹروے (چنار کوٹ) کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہری کو مدد فراہم کرنے والا پولیس سب انسپیکٹر شبیر احمد جاں بحق اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک زخمی ہوگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ پک اَپ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت دونوں سڑک پر خراب ہونے والی گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کیا گیا، بعد ازاں سب انسپیکٹر شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹروں نے موت کی وجہ متعدد فریکچر اور اندرونی چوٹیں بتائی ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں