[ad_1]
ڈی جی خان: پولیس نے راجن پور میں کچے کے علاقے میں سرگرم لُنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی ایف آئی آر درج کرلی۔
ذرائع کے مطابق ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا میں سب انسپکٹر نوید آفتاب خان کی مدعیت میں 10 سے 12 افراد کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں اور شاہد کے بھائی شاہ دین اور خالد کو نامزد کیا گیا ہے۔
کیس کے مطابق شاہد کے گینگ نے پکٹ نبی شاہ پر پولیس کو آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے لئے بھی جوابی فائرنگ کی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے گینگ کا سربراہ شاہد ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ڈاکو فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے شاہد کے چچا حافظ نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی۔
[ad_2]
Source link