31

قومی ایئر لائن جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چھوڑ کر کراچی آگئی

[ad_1]


کراچی:

قومی ایئر لائن پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پرمسافروں کا سامان چھوڑ آئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کے مسافر کراچی ایئرپورٹ پرسامان کیلئے پریشان ہوتے رہے۔ 

مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر سامان کے حوالے سے بتایا گیا، جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ہے ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین ہیں۔

مسافروں نے بتایا کہ جدہ ایئر پورٹ پر پرواز دو گھنٹے تاخیر سے آئی، انہوں نے وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ سے پی آئی اے کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے 81 کے قریب لگیج کے پیس جدہ ائیرپورٹ پر رہ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ 40 کے لگ بھگ مسافروں کا سامان جدہ چھوڑنا پڑا جسے کسی دوسری پرواز کے ذریعے کراچی پہنچادیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں