31

اثاثہ جات کیس؛ وزیراعلی خیبر پختون خوا کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور

[ad_1]

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات کیس میں ان کے وکیل کو تیاری کا وقت دینے کی درخواست منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ان کو نوٹس جاری کیا کہ آپ آئیں اور ہمارے ساتھ ایک کپ چائے پیئیں، اور کچھ نہیں لکھا۔

وکیل نے کہا کہ ان کی گومل ڈیم کے پاس زمین ہے، جو یہ قانونی طور پر نہیں لے سکتے، اس کا معاملہ ہے، علی امین کہہ رہے ہیں کہ زمین بیچ دی ہے اب وہ اس کے مالک نہیں، جبکہ یہ 735 کنال زمین ہے اور آصف نامی شخص بے نامی دار تھا۔

ملک اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے آج فائل ملی ہے اس کیس میں وکالت نامہ جمع کروں گا، مجھے تھوڑا وقت دے دیں۔

علی امین کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

علی امین کے خلاف سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی اور اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کی کارروائی جاری ہے۔

ان کے مخالف امیدوار نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام میں نیب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست دائر کی جس کے مطابق علی امین 735 کنال زمین کے مالک تھے لیکن انہوں نے وہ زمین گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں