[ad_1]
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس کے قابل سماعت نہ ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وکیل اور درخواست گزار سینیٹر شہادت اعوان کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف یہ ریفرنس قابل سماعت نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آپ پہلے تحریری جواب جمع کروائیں اور قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق درخواست دیں۔ الیکشن کمیشن نے سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔
[ad_2]
Source link