47

پاکستان شہدا کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، وفاقی وزیر داخلہ

[ad_1]


اسلام آباد:

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان شہدا کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا۔

 

گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ  ملاقات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہنچے، اس موقع پر صوبائی وزیر شافع حسین بھی موجود تھے۔

 

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہدا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان  کیا۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے  اعلیٰ سے بھی اس پر عمل درآمد کے  لیے بات کی جائے گی۔

 

چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ یہ کام  شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی  کے حوالے سے  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ یہ انمٹ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

 

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شہدا کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا۔ شہدا نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں۔ قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں