[ad_1]
کراچی:
یورپی ممالک میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی بحالی کیلئے نادر موقع سول ایوی ایشن کے ہاتھ آگیا۔
ذرائع کے مطابق یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آئندہ ہفتے 19 نومبر کو برسلز میں شروع ہوگا، اجلاس میں یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا) سمیت یورپی ملکوں کے تمام ایوی ایشن ممبران کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک پاکستانی گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے نئی پیشکش کردی
پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی کے متعلق پلان فائنل کرلیا ہے جسے سی اے اے حکام یورپی یونین کے سامنے رکھیں گے، پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ہٹنے کے وسیع امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے کے باعث یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
[ad_2]
Source link