35

شہری سے تلاشی کے بہانے 2ہزار روپے اینٹھنے والے 3 پولیس اہلکار معطل

[ad_1]

کراچی : یونیورسٹی روڈ نیوٹاؤن کے قریب شہری سے تلاشی کے بہانے رقم اینٹھنے کے واقعے میں ملوث پی آئی بی تھانے میں تعینات 3 پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے حراست میں لےلیا گیا۔

پولیس موبائل میں سواراہلکاروں نے تلاشی کے دوران شہری سے رقم لوٹ لی،گلستان جوہرکے رہائشی متاثرہ شہری کی اہلیہ رابعہ نے پی آئی بی تھانے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست دیدی۔

متاثرہ شہری مقصود خیبرکی اہلیہ نے بتایا کہ میرے شوہرمقصوداپنی موٹرسائیکل پرملازمت سےگھرآرہےتھےمیرے شوہرکویونیورسٹی روڈ نیو ٹاؤن کٹ پرپولیس موبائل نے روکا، ان کی تلاشی لی اور 2ہزار روپے لوٹ لیے، واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان ،شاہ محمداورایان اقبال اس واقعے میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق  شہری نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دی کہ تھانہ پی آئی بی کے اہلکاروں نے روکا اور پیسے اینٹھے،معاملہ دست درازی اور رقم اینٹھنے کا ہے۔

ایس ایچ او پی آئی بی نے ملزم اہلکاروں کی شناخت کی اور حراست میں لیا،ایس ایچ اونے ابتدائی انکوائری میں تصدیق کی کہ رقم اینٹھی گئی تھی نتیجتاً اہلکاروں کوفوراًمعطل کیا گیا ہے اورایس ایچ اوکوہدایت کی گئی ہے ضابطے و قانونی کے تحت کارروائی کرے جبکہ معاملے کی نگرانی کے لیے ایس پی گلشن اقبال کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں