[ad_1]
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بنچز کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی، جس میں اس ہفتے کے آئینی مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے۔
جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد کمیٹی میٹنگ بلائی گئی جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ کمیٹی میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ ہر درخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 6 نومبر کو جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں اہم اجلاس ہوا تھا جس میں آئینی بنچز میں مقدمات بھیجنے کے امور کاجائزہ لیاگیا.
جسٹس امین الدین خان کوبتایاگیاکہ آرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک ،آرٹیکل 184کی ذیلی شق تین اور آرٹیکل 186سمیت انسانی حقو ق کے کیسز بھی زیرالتواء ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191اے کے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کی جائے گی،مظہر علی خان سینئر ریسرچر آفیسر کو ٹاسک دیاگیا کہ وہ ایسے مقدمات کی اسکروٹنی کریں جو آرٹیکل 199کے تحت ہیں جنھیں آئینی بنچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جانا ہے۔
[ad_2]
Source link