34

ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک 6 ہزار ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعظم

[ad_1]

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک 6 ہزار ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان کی میزبانی میں کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کاپ-29 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک 6 ہزار ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہوگا، سالوں سے کیے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود بڑے پیمانے پر فرق بڑھتا جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نہیں نکل سکا ہے۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کو یو این فریم ورک کے مطابق فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2009 سے موسمیاتی اقدامات کے لیے مالی ہدف 100 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ جس میں اضافے کی تجویز دی جائے گی کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر ایک ملک متاثر ہے۔ 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں