44

ڈاکو شاہد لُنڈ کو کیسے مارا گیا، چچا نے ویڈیو جاری کرکے حقیقت بتادی

[ad_1]

راجن پور: کچے میں دہشت کی علامت شاہد لُنڈ کے چچا نے اپنے بھتیجے کے قتل کی کہانی سے پردہ اٹھادیا۔

چچا نے ویڈیو بیان جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ شاہد کے چچا نے ڈاکو راج کا ذمہ دار پولیس کو ٹہھراتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کرنے کا بھی الزام لگایا۔ 

واضح رہے کہ خطرناک ڈاکو شاہد کو پنجاب پولیس نے پلاننگ کرکے ایک اورخطرناک ڈاکو عمرلُنڈ کے ہاتھوں مروایا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مقابلے میں مارا گیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمرلُنڈ کو شاہد لُنڈ کو قتل کرنے کیلئے پولیس کے علی پورمیں تعینات ایک اعلی پولیس آفیسرنے راضی کیا تھا۔ جس کے بدلے میں پولیس نے عمرلُنڈ کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے اوراس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لُنڈ گینگ کے سربراہ شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والا عمرلُنڈ اوراس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچ گیا ۔عمرلُنڈ پرروجھان اوررحیم یارخان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ شاہد لُنڈ کو قتل کرنے کےبعد عمرلُنڈ کے گھرکےباہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں