23

رواں سال گندم کی پیداوار گذشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی

[ad_1]


اسلام آباد:

 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار گذشتہ سال کی نسبت کم ہوگی۔

 

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ رواں سال گندم کی پیداوار گذشتہ سال کی نسبت کم ہوگی جبکہ گندم کی برآمد کا فیصلہ مارچ میں ہوگا۔ 

 

فوڈ سکیورٹی کمشنر نے گندم کی صورتحال پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال گندم کے بیج کی دستیابی 5 لاکھ 29 ہزار میٹرک ٹن تھی، جبکہ رواں سال ملک میں گندم کے بیج کی ضروریات 1.1 ملین میٹرک ٹن ہے۔

وزارت کے پاس رواں سال 5 لاکھ 92 ہزار میٹرک ٹن گندم کا بیج دستیاب ہے، ویٹ بورڈ گندم کے بیج کی ضروریات کے حوالے سے ذمہ دار ہے اور ویٹ بورڈ ای سی سی کو گندم کی درآمد و برآمد کی سفارش بھی کرتا ہے۔

فوڈ سیکیورٹی کمشنر نے بتایا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر ابھی گندم کی برآمد روک دی گئی ہے،اس وقت ملک میں گندم کی کھپت 32 ملین میٹرک ٹن سے زائد ہے اور 8 ملین میٹرک ٹن کے چاروں صوبوں میں ذخائر موجود ہیں۔ 

فوڈ سیکیورٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارچ میں فیصلہ ہوگا کہ گندم ایکسپورٹ کی جائے یا نہیں۔ 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں