26

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کا گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری کا فیصلہ

[ad_1]


اسلام آباد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی فوڈ سیکیورٹی نے گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔ 

قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کے لیے ایمل ولی خان کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ٹی اور آرز بھی طے کیے جائیں گے۔ 

 دوسری جانب سیکریٹری فوڈ سکیورٹی اور ایم ڈی پاسکو نے  ذیلی کمیٹی کی تجویز کی مخالفت  کی ہے۔ ایم ڈی پاسکو کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انکوائری کمیٹیاں گندم اسکینڈل پر کام کر رہی ہیں۔ 

اس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم صرف ان کمیٹیوں کے سہارے ہی نہیں رہ سکتے، یہ بڑا اسکینڈل ہے ذیلی کمیٹی خود تحقیقات کرے گی۔ 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں