33

کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب رینجرز کو دیکھ کر گاڑی بھگانے والے مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

[ad_1]


کراچی:

شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی بھگانے والے مشتبہ شہری کو پولیس اور رینجرز نے تعاقب کرکے پکڑنے کے بعد اسلحہ برآمد کرلیا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے علاقے شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب شہری نے ناکے پررکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی، ناکے پر موجود پولیس اور رینجرز اہکاروں  نے گاڑی کا تعاقب کرکے مشتبہ شہری کوپکڑلیا۔

گاڑی کی تلاش کے دوران گاڑی سے ایک پستول برآمد ہوا، مشتبہ شہری فوری طور پر پستول کا لائسنس پیش نہ کرسکا، مشتبہ شہری کو ایئر پورٹ تھانے منتقل کردیا گیا اور ایئر پورٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینیئرز کے قافلے پرخود کش حملے اور شارع فیصل پر 2 گاڑیوں میں سوارافراد کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ناکے لگائے گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں