[ad_1]
DASKA:
ایک اور حواکی بیٹی سسرالیوں کے ظلم اور سفاکیت کاشکار ہوگئی، ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی شبیر احمد نے ایف آئی آر درج کرائی کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی 6 سال قبل موضع کوٹلی مرلاں میں کی تھی، بیٹی کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے اورسسرالی ہروقت اس سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔
مقتولہ کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز بیٹی سے بار بار فون کرنے پر رابطہ نہ ہواتو مجھے تشویش ہوئی،بیٹی کے سسرال جاکر پوچھا تو انہوں نےبتایاکہ وہ صبح سے آپ کی طرف گئی ہے، تاہم جب میں نے اڑھائی سالہ نواسے کو گھر میں دیکھا تو مزید فکر لاحق ہوئی۔
اس کے بعد تھانہ موترہ میں درخواست دی کہ میری بیٹی کواس کے سسرالیوں نے کہیں غائب کردیا ہے۔
شبیراحمد کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے بیٹی کے سسرالیوں کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ملزمان نے قتل کااعتراف بھی کرلیا۔
ملزمان نے بتایا کہ ہم نے قتل کرکے لاش کو توڑوں میں بند کرکےنالے میں پھینک دیا ہے، جس کے بعد ریسکیو نے توڑوں میں بند نعش نکال موترہ پولیس کے حوالے کردی۔
[ad_2]
Source link