[ad_1]
اسلام آباد:
جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھ دستیاب ججز 14 اور 15 نومبر سے آئینی کیسز سنیں گے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئینی بینچز کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آج ایک گھنٹہ طویل اہم اجلاس ہوا جس میں جسٹس جمال مندو خیال نے شرکت کی جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کراچی میں ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون پر شرکت کرسکے۔ اجلاس میں آئینی بنچز کیلئے کیلئے مشاورت کی گئی۔
جسٹس محمد علی مظہر کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے جس کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی زیرصدارت آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں کمیٹی کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان کیسز سے متعلق بتایا جو آئینی بینچز میں جانے ہیں،کمیٹی نے فیصلہ کیا پہلے پرانے کیسز کو ترجیح دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس عائشہ ملک 14 اور 15 نومبر کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقی چھ دستیاب ججز 14 اور 15 نومبر کو آئینی کیسز سنیں گے، اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link