[ad_1]
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے خلاف پھر نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے۔
تحریک انصاف کی جانب سے قابل اصلاح ( کیوراٹیو ) نظر ثانی دائر کی گئی ہے، جس کے لیے اس نے کیوراٹیو نظر ثانی کیلیے مبارک ثانی فیصلہ کا سہارا لیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیوراٹیو نظر ثانی کا مقصد ہے کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی تیاری کیلیے لیگل ٹیم کے پاس وقت کم تھا اور انٹرا پارٹی کیس میں جلد بازی اور بغیر تیاری کے دلائل دیے۔
[ad_2]
Source link