29

وزارت مذہبی امور نے انٹرنیٹ سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کیلیے پی ٹی اے کو پھر خط لکھ دیا

[ad_1]


اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر فحش اور توہین آمیز مواد کی موجودگی کے باعث پی ٹی اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر خط لکھ کر پی ٹی اے سے مواد ہٹانے مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پی ٹی اے کو ایک مرتبہ پھر خط لکھا ہے جس میں انٹرنیٹ اور سوش میڈیا پر فحش مواد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصاً نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں، اس طرح کا مواد پاکستان کی سماجی، اسلامی اور مشرقی روایات کے یکسر منافی ہے، پی ٹی اے ایسے مواد کو ان پلیٹ فارم سے فوری ہٹائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں