40

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس؛ 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور، محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی بنانے کا حکم

[ad_1]


کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

 تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔

عدالت نے ملزم جاوید اور گل نسا کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ملزمان سے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ملزمان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں