39

لاہور؛ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

[ad_1]

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر مصطفیٰ ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

  ایس ایچ او  مصطفیٰ ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا جن کی شناخت سلیم ، اشرف اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی  3 کلو سے زاٸد چرس برآمد کی گئی۔

ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں  کا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نو جوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں