32

سرکاری کوارٹرز سے مکینوں کی بے دخلی اور پنشن روکنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، ایم کیو ایم

[ad_1]


کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی میں موجود وفاقی کالونیوں میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین سے مکانات خالی کروانے اور پنشن روکنے کے معاملے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے  ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں وفاقی کالونیوں میں ریٹائرڈ ملازمین سے مکانات خالی کرانے کا معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا یے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اسٹیٹ آفس کراچی کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بند کرنے کے لیے اے جی پی آر کو لکھے گئے خط پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے فورمز پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔ امین الحق نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بند کرنے کی کوشش کو معاشی قتل سمجھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آفس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی ریٹائرڈ ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔ ریٹائرڈ ملازمین کراچی کی وفاقی کالونیوں میں عرصہ دراز سے آباد ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ریٹائرڈ ملازمین سے سرکاری مکانات خالی کرنے کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مکانات خالی اور پینشن بند کرنے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد وفاقی وزیر ہاؤسنگ سےآئندہ چند روز میں ملاقات کرے گا اور اُن کے سامنے اسٹیٹ آفس کراچی اور وفاقی کالونیوں کے مسائل رکھیں گے۔

امین الحق  نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی کوشش ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین سے مکانات خالی نہ کرائے جائیں اور ان کی پیشن بند نہ ہو ایم کیوایم پاکستان ان مسائل کو فوری حل کرائے گی۔ ایم کیوایم پاکستان کسی ریٹائرڈ ملازم یا اس کے اہل خانہ کو بے دخل نہیں ہونے دے گی۔ان مسائل کو وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات میں حل کرانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں