36

استور سے پنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریائے سندھ میں گر گئی، 11 جاں بحق ، 9 لاپتہ

[ad_1]

گلگت کے علاقے استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریائے سندھ میں گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق استور سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہونے والی بس کو تھلیچی کے مقام پر تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا تھا۔

موقع پر موجود پولیس افسر کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد پُل پر لگا جنگلا توڑ کر گہرائی میں پتھر سے ٹکرا کر دریا میں ڈوب گئی، جس میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 11 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ خاتون سمیت تین افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اس کے علاوہ مزید لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر استور نے بتایا کہ واقعہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور سوگواران سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں