31

پشاور؛ سرکاری ریسٹ ہاوسز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ

[ad_1]

صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاوسز نجی تحویل میں دینے کی پالیسی واپس لینے کا فیصلہ  کر لیا۔

محکمہ سیاحت کے فیصلے کے مطابق نجی تحویل میں دیے گئے سرکاری ریسٹ ہاوسز  کو واپس لے کر متعلقہ محکموں کو دیا جائے گا اور صوبائی کابینہ نے ریسٹ ہاوسز متعلقہ محکموں کو واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہاوسز سے کوئی آمدن نہیں ہورہی تھی اس لیے سرکاری ریسٹ ہاوسز آوٹ آف سروس کرنے کا فیصلہ واپس کررہے ہیں جس کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں