[ad_1]
لاہور کے علاقے شفیق آباد میں بیوی کو تشدد کر کے قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شفیق آباد میں مدثر نامی شخص نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم مدثر بیوی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا، بہن کو گھر پر چھوڑا تو تین بچیوں کے باپ نے دوبارہ اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ دیا۔
شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقتولہ عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی پر شفیق آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
[ad_2]
Source link