25

اسموگ کے خاتمےکیلیے پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے، مریم اورنگزیب

[ad_1]


لاہور:

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کیلیے پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے۔ 

اپنے بیان  میں سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے، ہر سیکٹر کو اہداف دیے ہیں اور وزیراعلی خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ملک میں vehicle certification regime متعارف کروائی گئی ہے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب کی انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں پٹرول اسٹیشنز پر پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے، پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے اسموگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز شریف حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک ہزار سپر سیڈرز تقسیم کر دیے، کل پانچ ہزار سپر سیڈرز تقسیم کرکے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، اگر ہم سب اسموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور عادتیں بدلنا ہوں گی ورنہ خاتمہ نہیں بلکہ مزید اضافہ ہو گا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں ہے، یہ بحثتِ قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔ 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں