[ad_1]
لاہور:
حکومت نے شہر میں 41 ایمرجنسی اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے دیا اور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت دھوان چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے بتایا کہ ایمرجنسی اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن جاری ہے اور سینکڑوں موٹرسائیکلیں بند کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈز صرف اور صرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، اینٹی سموگ اسکواڈز کے ساتھ ایک ایک بڑا ٹرک بھی فراہم کیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو ٹرک میں لوڈ کرکے قریبی تھانوں میں بند کروایا جا رہا ہے، بیان حلفی اور کاغذات بھی لیے جائیں گے، درستی تک موٹرسائیکل نہیں چھوڑی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تینوں شفٹوں میں 41،41 ٹیمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی، لاہور ٹریفک پولیس روزانہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 25 لاکھ سے زائد جرمانے کررہی ہے۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں ہیوی ٹریفک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو بند کروایا جا رہا ہے، صحت مند آب و ہوا اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کےلیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
[ad_2]
Source link