[ad_1]
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنےوالے پہلے پاکستانی کھلاڑی سفیان خان نے کہا کہ یہ اعزاز میرے اور پوری قوم کے لیے قابل فخر ہے، ایواڑد اعتماد میں اضافہ کرے گا۔
جونیئر ایشیاء کپ کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں شمولیت کے موقع پر سفیان خان نے کیک کاٹ کر خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے سیفان خان کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔
موقع پر سفیان خان کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کی سپورٹ اور ٹیم ورک کے بغیر یہ ایوارڈ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہ ایوارڈ ہم سب کا ایوارڈ ہے اور ہم سب نے مزید لگن سے پرفارمنس دےکر ٹیم کوفتوحات دلانی ہے۔ میری خواہش ہےکہ پاکستان مسقط میں 26 نومبر سے شیڈول جونیئر ایشیاء کپ جیت کر اپنی برتری ثابت کرے۔
ٹیم منیجر اجمل خان نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ کہ سفیان خان پاکستان ہاکی کا روشن ستارہ ہیں، دنیائے ہاکی نے بھی ان کے ٹیلنٹ کے اعتراف کیا ہے۔ وہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے بھی رول ماڈل ہیں۔ اگر سخت محنت اور نیک نیتی کے ساتھ کھیل پر توجہ دی جائے تو بہت جلد عالمی ہاکی میں نام بنایا جاسکتاہے۔
اجمل خان لودھی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سفیان خان مستقبل میں بھی شاندار کھیل پیش کرکے پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ہیڈکوچ اولمپئن قمر ابراہیم کا کہناتھا کہ سفیان خان بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔ یہ مخالف ٹیموں کے لیے ہمیشہ خطرہ بنےہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور دوسرے ایونٹس میں سفیان خان کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
کوچ اولمپئن کامران اشرف، یاسر اسلام اور ویڈیو اینالسٹ ابوذر امراو نے بھی سفیان خان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔
[ad_2]
Source link