35

دھند، اسموگ کے باعث موٹروے ایم-3 لاہور سے درخانہ تک بند

[ad_1]


لاہور:

موٹروے پولیس نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم-3 لاہور سے درخانہ تک بند کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بیان میں کہا کہ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، گاڑیوں میں سفر کرنے والے حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اسموگ سے متعلق معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں