[ad_1]
کراچی:
ماڑی پور روڈ شنواری ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار دونوں خواتین راہگیر تھیں جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفیہ کی لاش کو چھیپا رضاکاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔
جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ ناہید جبکہ زخمی خاتون 55 سالہ کلثوم کے نام سے کی گئی زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link