37

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کراچی ہوائی اڈے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے خط

[ad_1]


کراچی:

اکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے تناظر میں کراچی ائیرپورٹ پر اقدامات مزید سخت کرنے کی تجاویز مرتب کرلیں، اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پانچ نئی جوائنٹ فورس چیک پوسٹس کا قیام انتہائی ضروری ہے، 6 اکتوبر کو ائیرپورٹ کے قریب دہشت گردی کے واقعے نے اقدامات کی کمی اور غیر متوقع واقعے سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات اور سخت حفاظتی کی ضرورت ثابت کردی، دہشت گرد کی طرف سے کیا گیا خودکش حملہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ واقعہ مکمل پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خود کش حملہ خاص طور پر گاڑیوں کے قافلے پر جو حملہ ہوا اس معاملے پر اگر آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ سنگین معاملہ بن کر رہ جائے گا، تجاویز کا مقصد پہلے موجود انتظامات کی کمزوریوں کو دور کرنے اور جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر مشترکہ چیک پوسٹ سے گزرنے والے غیر ملکی قافلوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر کرنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی شمولیت سے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، مذکورہ انتظامات میں دھماکا خیز مواد کا پتا لگانے والےآلات، سی سی ٹی وی کیمروں، گاڑیوں کو ہولڈ کرنے کی رکاوٹوں اور روشنی کا انتظام شامل ہے، کسی بھی مشکوک گاڑی کو چیکنگ کی غرض سے متعین کردہ فاصلے پرروکنا ہوگا۔

خط میں کہا گیا کہ ایکسپلوسیو ڈٹیکٹر ماہرین کو قائم کردہ چیک پوسٹس پر ساتھ رکھنا ضروری ہے، ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کسی بھی مسلح شخص کو  اجازت نہیں دی جائے، ‏جناح ٹرمینل کے فنل ایریاز میں کسی قسم کی خامیوں کو دورکرنے اور جھاڑیوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں