39

کراچی؛ کورنگی صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو دودھ فروش سے 25 لاکھ چھین کر فرار

[ad_1]


کراچی:

کورنگی صنتعی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو دودھ فروش سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عامر رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مہران ٹاؤن کے قریب دودھ فروش موٹر سائیکل پر جوتے کے ڈبے میں 25 لاکھ روپے رکھ کر بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکو اس سے 25 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔

انھوں ںے بتایا کہ واردات میں کچھ پراسراریت ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ دودھ فروش موٹر سائیکل پر اکیلا ہی سوار تھا تاہم پولیس کلوز سرکٹ کیمروں کی تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز سے واردات کی مزید معلومات حاصل ہو سکے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں