38

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے، جے یو آئی

[ad_1]


اسلام آباد:

جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کفیل نظامی کے خلاف خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور شرمناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاسی انتقام سے باز آجائے، علی امین گنڈا پور سیاسی انتقام کی بجائے اپنی گورنس پر توجہ دیں اور پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلی کے رویے پر غور کرے۔

اسلم غوری نے کہا کہ کے پی کو ایک نااہل کے حوالے کرکے عوام سے انتقام لیا گیا، ڈی چوک پر کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہونے والے گنڈا پور میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں