[ad_1]
نارتھ کراچی بلال کالونی کچی آبادی میں مکان سے ایک شخص کی 2 روز پرانی لاش ملی جس کی موت پراسرار طور پر واقع ہوئی ہے۔
متوفی کی شناخت 38 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ کرایے کے گھر میں گزشتہ 6 ماہ سے اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔
متوفی کا آبائی تعلق بھالپور سے بتایا جاتا ہے اور جو کہ دودھ کی دکان پر کام کرتا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر سرسید ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا پتہ چل سکے گا ، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
[ad_2]
Source link