42

کراچی؛ فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے لڑکا اور خاتون زخمی

[ad_1]

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے ایک لڑکا اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چینسر گوٹھ سندھو چوک نورانی مسجد کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں کمسن لڑکا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 9 سالہ ضمیر علی کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ٹانگ پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 دریں اثنا گلستان جوہر کے علاقے میں تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ عذرا بی بی زخمی ہوگئی اس حوالے سے گلستان جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو زخمی کیا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سید کوثر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں